❮
❯
حدیث نمبر: 8597
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَفْرِيقِيِّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ : قَامَ أَبُو بَكْرٍ ، الْغَدَ حِينَ بُويِعَ ، فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : I " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ أَقَلْتُكُمْ رَأْيَكُمْ ، إِنِّي لَسْتُ بِخَيْرِكُمْ ، فَبَايِعُوا خَيْرَكُمْ I " ، فَقَامُوا إِلَيْهِ ، فَقَالُوا : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ ، أَنْتَ وَاللهِ خَيْرُنَا ، فَقَالَ : I " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ النَّاسَ دَخَلُوا فِي الْإِسْلَامِ طَوْعًا وَكَرْهًا ، فَهُمْ عُوَّاذُ اللهِ وَجِيرَانُ اللهِ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَطْلُبَكُمُ اللهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ فَافْعَلُوا ، إِنَّ لِي شَيْطَانًا يَحْضُرُنِي ، فَإِذَا رَأَيْتُمُونِي قَدْ غَضِبْتُ فَاجْتَنِبُونِي ، لَا أُمَثِّلُ بِأَشْعَارِكُمْ وَأَبْشَارِكُمْ ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، تَفَقَّدُوا ضَرَائِبَ غِلْمَانِكُمْ ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِلَحْمٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ ، أَلَا وَرَاعُونِي بِأَبْصَارِكُمْ ، فَإِنِ اسْتَقَمْتُ فَاتَّبِعُونِي ، وَإِنْ زِغْتُ فَقَوِّمُونِي ، وَإِنْ أَطَعْتُ اللهَ فَأَطِيعُونِي ، وَإِنْ عَصَيْتُ اللهَ فَاعْصُونِي I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَفْرِيقِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ .
ترجمہ

عیسیٰ بن عطیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: بیعت ہو جانے کے اگلے دن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور لوگوں سے خطاب کیا، چنانچہ فرمایا: ”اے لوگو! میں نے تمہاری رائے کا بوجھ تم پر سے اتار دیا ہے (یعنی تمہاری بیعت واپس کرتا ہوں)، میں تم میں سب سے بہتر نہیں ہوں، لہٰذا تم اس شخص کی بیعت کرو جو تم میں سب سے بہتر ہو۔“ تو لوگ ان کی طرف اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: ”اے خلیفۂ رسول اللہ! اللہ کی قسم! آپ ہی ہم میں سب سے بہتر ہیں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو! لوگ اسلام میں رغبت سے بھی داخل ہوئے ہیں اور مجبوری سے بھی، پس وہ اللہ کی پناہ میں اور اللہ کے پڑوسی ہیں، لہٰذا اگر تم سے ہو سکے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ذمے اور عہد کی کسی چیز کا تم سے مطالبہ نہ کرے تو ایسا ہی کرو۔ میرے ساتھ ایک شیطان لگا ہوا ہے جو مجھ پر آ موجود ہوتا ہے، پس جب تم مجھے غصے میں دیکھو تو مجھ سے دور رہو، تاکہ میں تمہارے بالوں اور تمہاری کھالوں کو (سزا دے کر) بگاڑ نہ بیٹھوں۔ اے لوگو! اپنے غلاموں کی مقرر کردہ کمائیوں کی خبر رکھا کرو، کیونکہ جو گوشت حرام مال سے پروان چڑھا ہو وہ جنت میں داخل ہونے کے لائق نہیں۔ خبردار! تم اپنی نگاہوں سے میری نگرانی کرتے رہو، پس اگر میں سیدھا چلوں تو میری پیروی کرو، اور اگر میں ٹیڑھا ہو جاؤں تو مجھے سیدھا کر دو، اگر میں اللہ کی اطاعت کروں تو میری اطاعت کرو، اور اگر میں اللہ کی نافرمانی کروں تو میری بات نہ مانو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ایوب افریقی سے عبدالرحیم بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبداللہ بن عمر بن ابان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8597
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عيسى بن سليمان، وعيسى بن عطية لم يُعرف
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عيسى بن سليمان وهو ضعيف وعيسى بن عطية لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 183»»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2117 / 2، 2117 / 1، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20701»