المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8586
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدَّيْلِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَلِيحِ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَعْلَى اللَّيْثِيِّ ، قَاضِي الْبَصْرَةِ ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ ، بَاعَ دَارًا لَهُ بِمِائَةِ أَلْفٍ ، فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ عُقْدَةً مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ بَعَثَ اللهُ لَهُ تَالِفًا يُتْلِفُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصِ بْنِ أَبِي حَرْبٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ .
ترجمہ
عبداللہ بن یعلیٰ لیثی رحمہ اللہ، جو بصرہ کے قاضی تھے، سے روایت ہے کہ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے اپنا ایک مکان ایک لاکھ میں بیچا تو فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بلا ضرورت جائیداد بیچتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے (مال) کو تباہ کرنے والی کوئی آفت بھیج دیتا ہے جو اسے برباد کر دیتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حفص بن ابی حرب سے علی بن عثمان لاحقی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“