المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8567
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ قَالَ : نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكُوفِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن ہاشم اور اسماعیل بن ابراہیم کوفی نے روایت کیا ہے۔“