❮
❯
حدیث نمبر: 8566
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : ثَنَا أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ قَالَ : ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اتَّقَى اللهَ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ لَا يَبْؤُسُ ، وَيَحْيَى لَا يَمُوتُ ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ هِشَامٍ : ابْنُهُ مُعَاذٌ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنِ الْحَجَّاجِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کا تقویٰ اختیار کیا وہ جنت میں داخل ہوگا، (وہاں) نہ اسے کوئی تنگی و تکلیف ہوگی، وہ ایسی زندگی جیے گا جس میں موت نہیں، نہ اس کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے اور نہ اس کی جوانی ختم ہوگی۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف ہشام اور حجاج بن حجاج نے روایت کیا ہے؛ ہشام سے روایت کرنے میں ان کے بیٹے معاذ منفرد ہیں، اور حجاج سے روایت کرنے میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8566
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2836، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2861، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8949، 9402، 9515، 10095، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6428، والبزار فى «مسنده» برقم: 9468، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8045»