المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8560
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَكْثِرُوا مِنْ ذِكْرِ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ ، فَإِنَّهُ مَا ذَكَرَهُ أَحَدٌ فِي ضِيقٍ إِلَّا وَسَّعَهُ اللهُ ، وَلَا ذَكَرَهُ فِي سَعَةٍ إِلَّا ضَيَّقَهَا عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُسْلِمٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لذتوں کو ختم کر دینے والی (موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو، کیونکہ جو شخص بھی تنگی کی حالت میں اسے یاد کرتا ہے اللہ اس کی تنگی کو کشادگی میں بدل دیتا ہے، اور جو شخص خوشحالی کی حالت میں اسے یاد کرتا ہے تو وہ (یاد) اس کی خوشحالی کو اس پر تنگ کر دیتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن مسلم سے عیسیٰ بن ابراہیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“