❮
❯
حدیث نمبر: 8545
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ قَيْظِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ وَزُرْعَةَ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ حُصَيْنِ بْنِ سَوَاءٍ ، عَنْ جَدَّتِهِمْ أُمِّ سُنْبُلَةَ ، أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ ، فَأَبَيْنَ أَزْوَاجُهُ أَنْ يَقْبَلْنَهَا ، فَقُلْنَ : إِنَّا لَا نَأْخُذُ ، فَأَمَرَهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذْنَهَا I " ، ثُمَّ أَقْطَعَهَا وَادِيًا ، فَاشْتَرَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَحْشٍ مِنْ حَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سُنْبُلَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ I " .
ترجمہ

سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک ہدیہ لے کر آئیں تو آپ ﷺ کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہنے لگیں: ”ہم نہیں لیتیں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا، چنانچہ انہوں نے اسے قبول کر لیا۔ پھر آپ ﷺ نے انہیں ایک وادی بطورِ جاگیر عطا فرمائی، بعد میں اسے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے خرید لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں زید بن حباب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8545
درجۂ حدیث محدثین: فيه عمرو بن قيظي لم يُعرف، وبقية رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عمرو بن قيظي ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 14»»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 396»