المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8544
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَلَى حَصِيرٍ أَخْضَرَ ، فَنَضَحَتْهُ ، فَصَلَّى عَلَيْهِ ، وَصَلَّوْا خَلْفَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک سبز چٹائی پر نماز پڑھی، انہوں نے اس پر پانی چھڑکا، پھر آپ ﷺ نے اس پر نماز ادا فرمائی اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن کثیر اور یحییٰ بن سعید (اموی) رحمہما اللہ نے روایت کی ہے۔“