المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8541
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ حَرَّمَ الْقَيْنَةَ ، وَبَيْعَهَا ، وَثَمَنَهَا ، وَتَعْلِيمَهَا ، وَالِاسْتِمَاعَ إِلَيْهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے گانے والی لونڈی کو، اس کی خرید و فروخت کو، اس کی قیمت کو، اسے (گانا) سکھانے کو اور اس کا گانا سننے کو حرام قرار دیا ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ حدیث ابن سابط رحمہ اللہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں جعفر بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“