المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ ، وَلَا تَنَاجَشُوا ، وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ بِطَلَاقِ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا ، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ لَهَا ، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ ، فَمَنِ ابْتَاعَ مُصَرَّاةً فَإِنَّهُ يُخَيَّرُ بَيْنَ النَّظَرَيْنِ ، إِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ فِي الْمُصَرَّاةِ أَحَدٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، نہ اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، نہ تم (خریداری کا ارادہ نہ رکھتے ہوئے محض قیمت بڑھانے کے لیے) بولی لگا کر ایک دوسرے کو دھوکا دو، نہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال بیچے، اور نہ کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ اس کے برتن میں جو کچھ ہے اسے انڈیل لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔ اور تم اونٹنیوں اور بکریوں کا دودھ (بیچنے کے لیے تھنوں میں) نہ روکو، پس جس نے ایسا جانور خریدا جس کا دودھ روکا گیا ہو تو اسے دو باتوں میں سے بہتر کے اختیار کا حق ہے، اگر اسے واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مصراۃ (دودھ روکے ہوئے جانور) کے بارے میں یہ حدیث زہری رحمہ اللہ سے سلیمان بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں محمد بن کثیر منفرد ہیں۔“