المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ : نَا سَعْدُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو عَاصِمٍ قَالَ : نَا نَافِعٌ ، مَوْلَى حَمْنَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَلَعٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ إِخْوَتَهُ شَكَوْهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : إِنَّهُ يُبَذِّرُ مَالَهُ وَيَنْبَسِطُ فِيهِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا قَيْسُ ، مَا شَأْنُ إِخْوَتِكَ يَشْكُونَكَ ؟ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ تُبَذِّرُ مَالَكَ وَتَنْبَسِطُ فِيهِ I " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي آخُذُ نَصِيبِي مِنَ الثَّمَرَةِ ، فَأُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللهِ وَعَلَى مَنْ صَحِبَنِي قَالَ : فَضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدْرَهُ ، فَقَالَ : I " أَنْفِقْ ، يُنْفِقِ اللهُ عَلَيْكَ I " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ خَرَجْتُ فِي سَبِيلِ اللهِ وَمَعِي رَاحِلَةٌ ، قَالَ : I " أَنَا أَكْثَرُ أَهْلِ بَيْتِي الْيَوْمَ وَأَيْسَرُهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَلَعٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعْدٌ أَبُو عَاصِمٍ .
سیدنا قیس بن سلع انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے بھائیوں نے رسول اللہ ﷺ سے ان کی شکایت کی اور کہا: ”یہ اپنا مال فضول اڑاتا ہے اور اس میں بے دریغ خرچ کرتا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے قیس! تیرے بھائیوں کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تیری شکایت کرتے ہیں؟ ان کا خیال ہے کہ تم اپنا مال اڑاتے ہو اور اس میں کھلا خرچ کرتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں پھلوں میں سے اپنا حصہ لیتا ہوں اور اسے اللہ کی راہ میں اور اپنے ساتھ رہنے والوں پر خرچ کر دیتا ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ ﷺ نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور تین بار فرمایا: ”خرچ کرو، اللہ تم پر خرچ فرمائے گا۔“ پھر اس کے بعد جب میں اللہ کی راہ میں نکلا تو میرے پاس ایک سواری تھی، اور (قیس رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”آج میں اپنے گھر والوں میں سب سے زیادہ مال والا اور سب سے زیادہ آسودہ حال ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث قیس بن سلع رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں سعد ابو عاصم منفرد ہیں۔“