المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ : نَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ ، حِينَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا أَنْجَانِي اللهُ بِالصِّدْقِ ، وَإِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ لَا أُحَدِّثَ كَذِبًا ، وَأَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي لِلهِ وَلِرَسُولِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمْسِكْ عَلَيْكَ مِنْ مَالِكَ خَيْرٌ لَكَ وَقَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ : I " فَإِنِّي أُمْسِكُ سَهْمِي مِنْ خَيْبَرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ إِلَّا الْفَضْلُ .
عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرما لی تو رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ نے مجھے سچ ہی کی بدولت نجات دی ہے، اور میری توبہ میں یہ بھی شامل ہے کہ میں کبھی جھوٹ نہ بولوں، اور یہ کہ میں اپنا سارا مال اللہ اور اس کے رسول کے لیے چھوڑ دوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا کچھ مال اپنے پاس روکے رکھو، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔“ تو سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو پھر میں خیبر سے اپنا حصہ اپنے پاس رکھ لیتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ سے فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“