المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8530
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا مُسَدَّدٌ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَمِّ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ ، فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ I " ، فَقُمْنَا فَصَفَفْنَا عَلَيْهِ كَمَا يُصَفُّ عَلَى الْمَيِّتِ وَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ كَمَا يُصَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ”تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا ہے، اٹھو اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھو۔“ چنانچہ ہم کھڑے ہوئے اور ہم نے اس کے لیے اس طرح صفیں بنائیں جیسے میت کے لیے بنائی جاتی ہیں اور اس طرح نماز پڑھی جیسے میت پر پڑھی جاتی ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے، انہوں نے ابن سیرین سے، بشر بن مفضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“