المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8528
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنْ زُبَيْدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : صَلَاةُ الْأَضْحَى رَكْعَتَانِ ، وَصَلَاةُ الْفِطْرِ رَكْعَتَانِ ، وَصَلَاةُ الْمُسَافِرِ رَكْعَتَانِ ، وَصَلَاةُ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَانِ ، تَمَامٌ لَيْسَتْ بِقَصْرٍ ، عَلَى لِسَانِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، إِلَّا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ .
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عیدالاضحیٰ کی نماز دو رکعت ہے، عیدالفطر کی نماز دو رکعت ہے، مسافر کی نماز دو رکعت ہے اور جمعہ کی نماز بھی دو رکعت ہے۔ یہ پوری نماز ہے، قصر نہیں ہے، یہ رسول اللہ ﷺ کی زبانِ مبارک سے (ثابت) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان سے، انہوں نے زبید سے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کرنے والوں میں سے کسی نے ’رسول اللہ ﷺ کی زبان پر‘ کے الفاظ نہیں کہے، سوائے معاذ بن معاذ کے۔“