❮
❯
حدیث نمبر: 8525
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللهِ ، فَقَالَ : مَا بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ إِحْنَةٌ ، وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدِ بَنِي حَنِيفَةَ ، فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَبْدُ اللهِ ، فَجِيءَ بِهِمْ ، فَاسْتَتَابَهُمْ غَيْرَ ابْنِ النَّوَّاحَةِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَوْلَا أَنَّكَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ ، فَإِنَّكَ الْيَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ ، قُمْ يَا قَرَظَةُ فَاضْرِبْ عُنُقَهُ ، فَقَامَ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ فِي السُّوقِ ، وَقَالَ : مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى ابْنِ النَّوَّاحَةِ فَيَنْظُرُ فِي السُّوقِ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ .
ترجمہ

حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”میرے اور عربوں میں سے کسی کے درمیان کوئی عداوت نہیں، (لیکن) میں بنو حنیفہ کی مسجد کے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ وہ بیٹھے ہوئے مسیلمہ پر ایمان رکھتے ہیں۔“ چنانچہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف آدمی بھیجا، انہیں لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے توبہ کا مطالبہ کیا، سوائے ابن نواحہ کے۔ اس سے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم قاصد ہو تو میں تمہاری گردن اڑا دیتا، لیکن آج تم قاصد نہیں رہے۔“ اے قرظہ! اٹھو اور اس کی گردن مار دو۔“ چنانچہ قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ اٹھے اور بازار میں اس کی گردن اڑا دی، اور کہا: ”جو ابن نواحہ کو دیکھنا چاہے وہ بازار میں دیکھ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثوری سے محمد بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8525
تخریج حدیث «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1122، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4878، 4879، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4403، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8622، 8623، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2762، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18847، 18845، 18846، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3716، 3784، 3838، 3914، 3928، 3932، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 248، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5097، 5221، 5247، 5260، والبزار فى «مسنده» برقم: 1732، 1786، 1785، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18708، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33411، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5109، 5447، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2861، 2862، 4524، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8956، 8959، 8957، 8958، 8960، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3158»