المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَ : نَا مُعْتَمِرٌ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ دَعَا النَّاسَ ، فَطَعِمُوا ، فَأَخَذَ كَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ ، فَقَامَ مَنْ قَامَ ، وَجَلَسَ نَفَرٌ ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَامَ ، ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا بَعْدَ ذَلِكَ ، فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَاءَ ، فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ ، فَأَلْقَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ I " قَالَ : وَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ ، قَرَأَهَا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، إِلَّا مُعْتَمِرٌ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب رسول اللہ ﷺ نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو لوگوں کو دعوت دی، انہوں نے کھانا کھایا، پھر آپ ﷺ اس طرح ہو گئے گویا اٹھنے کی تیاری کر رہے ہوں۔ چنانچہ جسے اٹھنا تھا وہ اٹھ گیا، اور چند آدمی بیٹھے رہے۔ جب آپ ﷺ نے یہ دیکھا تو خود اٹھ کھڑے ہوئے، اس کے بعد وہ لوگ بھی اٹھ گئے۔ میں نے نبی کریم ﷺ کو (ان کے چلے جانے کی) خبر دی تو آپ ﷺ تشریف لائے، میں بھی اندر جانے لگا تو آپ ﷺ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا۔“ انہوں نے کہا: ”اور آیتِ حجاب نازل ہوئی۔“ آپ ﷺ نے اسے پڑھا: ﴿فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا﴾
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی سے معتمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“