المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8515
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا هُدْبَةُ قَالَ : نَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ قَالَ : نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " قَالَ اللهُ : أَنَا أَهْلٌ أَنْ أُتَّقَى فَلَا يُشْرَكُ بِي ، وَأَنَا أَهْلٌ لِمَنِ اتَّقَى أَنْ يُشْرِكَ بِي أَنْ أَغْفِرَ لَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ﴾ (وہی اس کا اہل ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی بخشش کا اہل ہے) کے بارے میں روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «أَنَا أَهْلٌ أَنْ أُتَّقَى فَلَا يُشْرَكُ بِي، وَأَنَا أَهْلٌ لِمَنِ اتَّقَى أَنْ يُشْرِكَ بِي أَنْ أَغْفِرَ لَهُ» ”میں اس بات کا حق دار ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے، اور جو شخص میرے ساتھ شرک کرنے سے بچے، میں اس کی مغفرت فرمانے کا اہل ہوں۔“