المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ : ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ يُهَرِيقُهُ كَأَنَّمَا يَذْبَحُ دَجَاجَةً ، كُلَّمَا يَعْرِضُ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ ، حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَجْعَلَ فِي بَطْنِهِ إِلَّا طَيِّبًا ، فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ .
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص یہ طاقت رکھے کہ اس کے اور جنت کے درمیان خون کی ایک مٹھی بھر مقدار بھی حائل نہ ہو جسے اس نے (ناحق) اس طرح بہایا ہو گویا وہ مرغی ذبح کر رہا ہو، (تو وہ ایسا ہی کرے، کیونکہ) جب بھی وہ جنت کے دروازوں میں سے کسی دروازے کے پاس جائے گا تو وہ خون اس کے اور جنت کے درمیان حائل ہو جائے گا۔ اور تم میں سے جو شخص یہ طاقت رکھے کہ اپنے پیٹ میں صرف پاکیزہ (حلال) چیز ہی ڈالے تو وہ ایسا ہی کرے، کیونکہ انسان کا جو حصہ سب سے پہلے سڑتا ہے وہ اس کا پیٹ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے ابو عوانہ اور حجاج بن حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“