❮
❯
حدیث نمبر: 8487
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ قَعَدَ حَتَّى يُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ I " ، فَقَالُوا : مِثْلُ قَرَارِيطِنَا هَذِهِ ؟ قَالَ : I " لَا ، بَلْ مِثْلُ أُحُدٍ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کی نماز پڑھے اس کے لیے ایک قیراط (اجر) ہے اور جو (جنازے کے ساتھ) بیٹھا رہے یہاں تک کہ میت دفن کر دی جائے اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیا ہمارے ان (معروف) قیراطوں جیسے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ احد پہاڑ جیسے (عظیم)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے اسماعیل بن امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن سلیم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8487
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4740، 4961، 6416، والبزار فى «مسنده» برقم: 5855، 6065، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11738، 11741، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13884، 13953»