المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8480
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّشِيطِيُّ قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ كُلَّ لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ، فَقَالُوا : وَمَنْ يُطِيقُ ذَاكَ أَوْ يَسْتَطِيعُ ذَاكَ ؟ قَالَ : I " يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس سے عاجز ہے کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے عثمان بن محمد، معاذ بن معاذ اور بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلام یحییٰ بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“