المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ الذَّارِعُ ، قَالَ : أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ : أَبْنَا أَيُّوبُ وَيُونُسُ وَحَبِيبٌ وَهِشَامٌ وَيَحْيَى بْنُ عَتِيقٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَ ذَوَاتِ الْخُدُورِ إِلَى الْعِيدَيْنِ ، قِيلَ : وَالْحُيَّضُ ؟ قَالَ : I " يَشْهَدْنَ الْخَيْرَ ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ I " ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لِإِحْدَانَا ثَوْبٌ ؟ قَالَ : تُلْبِسُهَا صَاحِبَتُهَا طَائِفَةً مِنْ ثَوْبِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پردہ نشین (کنواری) عورتوں کو بھی دونوں عیدوں کے لیے (عیدگاہ) لے جائیں۔“ عرض کیا گیا: ”اور حیض والی عورتیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ بھی خیر (کے کاموں) اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں۔“ ایک عورت نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کسی کے پاس (اوڑھنے کی) چادر نہ ہو تو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی ساتھی عورت اسے اپنی چادر کا ایک حصہ اوڑھا دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن عتیق رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن ابی سوید منفرد ہیں۔“