المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8463
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : نَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَهُ وَهُوَ فِي رَكْبٍ ، وَهُوَ يَقُولُ : وَأَبِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللهِ ، أَوْ لِيَسْكُتْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا وُهَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ .
ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک قافلے میں سفر کے دوران یہ کہتے سنا: ”میرے باپ کی قسم!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آباء و اجداد کی قسمیں کھانے سے منع کرتا ہے، جسے قسم کھانی ہو وہ اللہ کی قسم کھائے، یا پھر خاموش رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالرحمن بن مبارک منفرد ہیں۔“