المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8449
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ : نَا حَاتِمٌ قَالَ : نَا سَعِيدٌ قَالَ : نَا عَطَاءٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صُفُّوا كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ قَالَ : I " يُقِيمُونَ الصُّفُوفَ ، وَيَجْمَعُونَ بَيْنَ مَنَاكِبِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس طرح صفیں بناؤ جس طرح فرشتے اپنے رب کے حضور صف بستہ ہوتے ہیں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! فرشتے اپنے رب کے حضور کس طرح صفیں بناتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ صفوں کو سیدھا اور درست رکھتے ہیں اور اپنے کندھوں کو آپس میں ملائے رکھتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے سعید بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“