المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8433
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي حُصَيْنٍ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مَرْوَانَ السِّمَّرِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ : أُمِرْتُ بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ ، وَالْقَاسِطِينَ ، وَالْمَارِقِينَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ إِلَّا سَلَمَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ .
ترجمہ
ربیعہ بن ناجد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجھے عہد توڑنے والوں، حق سے ہٹ جانے والوں (ظالموں) اور دین سے نکل جانے والوں سے قتال کا حکم دیا گیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ بن ناجد سے سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“