المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8432
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي حُصَيْنٍ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مَرْوَانَ السِّمَّرِيُّ : قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ رَاشِدٍ الْحِمْيَرِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَتْ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ثَمَانِي عَشْرَةَ مَنْقَبَةً ، لَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا وَاحِدَةٌ مِنْهَا لَنَجَا بِهَا ، وَلَقَدْ كَانَتْ لَهُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ مَنْقَبَةً ، مَا كَانَتْ لِأَحَدٍ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، وَلَا عَنْ إِسْرَائِيلَ إِلَّا حَفْصُ بْنُ رَاشِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : جَعْفَرُ بْنُ مَرْوَانَ السِّمَّرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے اٹھارہ مناقب (فضائل) تھے، ان میں سے اگر صرف ایک ہی ان کے پاس ہوتا تو وہی ان کی نجات کے لیے کافی تھا، اور ان میں سے تیرہ فضائل تو ایسے تھے جو اس امت کے کسی اور فرد کو حاصل نہ تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکیم بن جبیر سے اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسرائیل سے حفص بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں جعفر بن مروان السمری منفرد ہیں۔“