المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَنَا أَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ الْجُرَشِيُّ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ : مَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا قَامَ يُصَلِّي ؟ وَبِمَا كَانَ يَسْتَفْتِحُ ؟ فَقَالَتْ : كَانَ يُكَبِّرُ عَشْرًا ، وَيَحْمَدُ عَشْرًا ، وَيُسَبِّحُ عَشْرًا ، وَيُهَلِّلُ عَشْرًا ، وَيَسْتَغْفِرُ عَشْرًا ، وَيَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، وَارْحَمْنِي ، وَاهْدِنِي ، وَارْزُقْنِي عَشْرًا ، وَيَقُولُ : I " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّيقِ يَوْمَ الْحِسَابِ I " عَشْرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرٍ إِلَّا الْأَصْبَغُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ربیعہ جرشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کیا پڑھتے تھے؟ اور نماز کا آغاز کس چیز سے فرماتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ دس مرتبہ اللہ اکبر کہتے، دس مرتبہ الحمد للہ کہتے، دس مرتبہ سبحان اللہ کہتے، دس مرتبہ لا الہ الا اللہ کہتے اور دس مرتبہ استغفار کرتے، اور دس مرتبہ یہ کہتے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔“ اور دس مرتبہ یہ کہتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّيقِ يَوْمَ الْحِسَابِ» ”اے اللہ! میں حساب کے دن کی تنگی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثور سے صرف اصبغ نے روایت کیا ہے، اس میں یزید بن ہارون منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“