المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8426
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي حُصَيْنٍ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : نَا أَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ : نَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ جَمَعَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا يَتَرَبَّصُ بِهِ ، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللهِ ، وَبَرِئَ اللهُ مِنْهُ ، وَأَيُّمَا أَهْلُ عَرْصَةٍ ظَلَّ فِي نَادِيهِمُ امْرُؤٌ جَائِعٌ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے چالیس دن تک غلہ جمع کر کے (مہنگا ہونے کے انتظار میں) روکے رکھا، وہ اللہ سے بری ہو گیا اور اللہ اس سے بری ہو گیا۔ اور جس بستی والوں کے ہاں کوئی شخص بھوکا رہ جائے، تو ان سے اللہ کی ذمہ داری اٹھ گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو الزاہریہ منفرد ہیں۔“