المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8413
حَدَّثَنَا مُوسَى ، نَا صُهَيْبٌ ، نَا عَبَّادٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْيَشْكُرِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ تَجْصِيصِ الْقُبُورِ ، أَوْ يُبْنَى عَلَيْهِ ، أَوْ يُقْعَدُ عَلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے قبروں کو پختہ (چونا گچ) کرنے سے، ان پر عمارت تعمیر کرنے سے، اور ان پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے عثمان بن مقسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں عباد بن صہیب منفرد ہیں۔“