المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، نَا أَبُو الْمَلِيحِ الْهُذَلِيُّ ، حَدَّثَنِي يَسَارٌ أَبُو عَزَّةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا أَرَادَ اللهُ أَنْ يَقْبِضَ عَبْدًا بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً ، وَلَا تَنْتَهِي حَتَّى يَقْدَمَهَا I " ، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ سُورَةِ لُقْمَانَ : إِنَّ اللهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ حَتَّى خَتَمَهَا ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " هَذِهِ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ ، لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَزَّةَ إِلَّا أَبُو الْمَلِيحِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ إِلَّا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ أَيُّوبُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا یسار ابو عزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی روح کسی سرزمین میں قبض کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لیے وہاں کوئی نہ کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے، اور وہ حاجت اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک وہ وہاں پہنچ نہ جائے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے سورۂ لقمان کی آخری آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ﴾ یہاں تک کہ اسے مکمل فرمایا، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ غیب کی کنجیاں ہیں، انہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عزہ سے ابو ملیح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو ملیح سے ایوب سختیانی اور عبید اللہ بن ابی حمید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ایوب نے اسے اس سند کے ساتھ روایت نہیں کیا۔“