المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ أَبُو جَهْلٍ : I " لَئِنْ عَادَ مُحَمَّدٌ يُصَلِّي إِلَى الْقِبْلَةِ لَأَقْتُلَنَّهُ ، فَعَادَ ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ إِلَى قَوْلِهِ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ، فَلَمَّا قِيلَ لِأَبِي جَهْلٍ إِنَّهُ قَدْ عَادَ قَالَ : لَقَدْ حِيلَ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ I " ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَاللهِ لَوْ تَحَرَّكَ لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ إِلَّا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوجہل نے کہا: ”اگر محمد ﷺ دوبارہ قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھنے لگے تو میں انہیں ضرور قتل کر دوں گا۔“ پھر آپ ﷺ نے دوبارہ نماز پڑھی تو اللہ عزوجل نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ﴾ تک۔ پھر جب ابوجہل کو بتایا گیا کہ آپ ﷺ نے دوبارہ نماز پڑھی ہے تو اس نے کہا: ”میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی ہے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ ذرا بھی حرکت کرتا تو فرشتے اسے پکڑ لیتے اور لوگ دیکھ رہے ہوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عیزار بن حریث سے یونس بن ابی اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“