المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8364
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ ، فَقَالَ كَمَا قَالَ ، حَتَّى قَالَ : حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ، فَقَالَ : I " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ .
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مؤذن کو (اذان دیتے) سنا تو جیسے وہ کہتا تھا آپ ﷺ بھی ویسے ہی کہتے رہے، یہاں تک کہ جب اس نے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» کہا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو سے ابن عیینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں احمد بن ثابت منفرد ہیں۔“