المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8351
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نَا أَبِي ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَرَجَ ثَلَاثَةٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، فَذَكَرَ حَدِيثَ الْغَارِ بِطُولِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے تین آدمی (سفر پر) نکلے۔“ پھر راوی نے غار والی حدیث پوری تفصیل کے ساتھ بیان کی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سختیانی سے حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حماد سے خالد بن خداش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“