المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8350
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهْ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِلهِ عِنْدَ أَقْوَامٍ نِعَمًا يُقِرُّهَا عِنْدَهُمْ مَا كَانُوا فِي حَوَائِجِ النَّاسِ ، مَا لَمْ يَمَلُّوهُمْ فَإِذَا مَلُّوهُمْ نَقَلَهَا مِنْ عِنْدِهِمْ إِلَى غَيْرِهِمْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کچھ نعمتیں بعض لوگوں کے پاس ہوتی ہیں، جنہیں وہ ان کے پاس اس وقت تک برقرار رکھتا ہے جب تک وہ لوگوں کی حاجت روائی میں لگے رہتے ہیں اور جب تک وہ ان (لوگوں) سے اکتا نہیں جاتے، پھر جب وہ ان سے اکتا جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کو ان سے لے کر دوسروں کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدہ بن ابی لبابہ سے ابن علاثہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“