المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ الْمَازِنِيُّ ، نَا عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ الْعَلَّافُ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَاثِلَةَ أَوْ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ دِينَارًا ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهِ أُضْحِيَّةً فَاشْتَرَى ، فَجَاءَهُ مَنْ أَرْبَحَهُ فَبَاعَ ، ثُمَّ اشْتَرَى ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدِينَارٍ وَشَاةٍ ، فَقَالَ : I " مَا هَذَا ؟ I " فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، اشْتَرَيْتُ ، وَبِعْتُ ، وَرَبِحْتُ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بَارَكَ اللهُ فِي تِجَارَتِكَ ، وَأَخَذَ الدِّينَارَ وَتَصَدَّقَ بِهِ ، وَأَخَذَ الشَّاةَ فَضَحَّى بِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُتْبَةَ إِلَّا عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ .
عمرو بن واثلہ یا عامر بن واثلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو ایک دینار دیا اور انہیں حکم دیا کہ اس سے قربانی کا جانور خرید لیں، چنانچہ انہوں نے خرید لیا، پھر ایک شخص ان کے پاس آیا جس نے انہیں (اس جانور پر) نفع دیا تو انہوں نے اسے بیچ دیا، پھر (دوسرا جانور) خریدا، پھر وہ ایک دینار اور ایک بکری لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خریدا، بیچا اور نفع کمایا۔“ تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اللہ تمہاری تجارت میں برکت دے۔“ پھر آپ ﷺ نے دینار لے کر صدقہ کر دیا اور بکری لے کر اس کی قربانی کر دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حارث بن عتبہ سے عمیر بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“