المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، نَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نَا الْمُحَبَّرُ بْنُ قَحْذَمٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَتُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ جَوْرًا وَظُلْمًا ، فَإِذَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا بَعَثَ اللهُ رَجُلًا اسْمُهُ اسْمِي ، يَمْلَؤُهَا قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ إِلَّا الْمُحَبَّرُ بْنُ قَحْذَمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ .
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین ضرور ظلم و جور سے بھر دی جائے گی، پھر جب وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی تو اللہ تعالیٰ ایک ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جس کا نام میرے نام پر ہوگا، وہ اسے عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر چکی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، صرف محبر بن قحذم نے روایت کیا ہے، اور اس میں داؤد بن محبر منفرد ہیں۔ اور اسے معمر نے ابو ہارون عبدی کے واسطے سے معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“