المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8324
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ ، نَا حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ : I " السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (نماز میں) اپنے دائیں اور بائیں سلام پھیرتے، یہاں تک کہ آپ ﷺ کے رخسار مبارک کی سفیدی دکھائی دینے لگتی، اور فرماتے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو، تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ سے حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمر بن یحییٰ منفرد ہیں۔“