المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ عَامِرٍ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا رَزِينٍ ، إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا زَارَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ يَقُولُونَ : اللَّهُمَّ كَمَا وَصَلَهُ فِيكَ فَصِلْهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ إِلَّا ابْنُهُ عُثْمَانُ ، وَلَا عَنْ عُثْمَانَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
سیدنا لقیط بن عامر ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو رزین! جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات کے لیے جاتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں، وہ اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں اور کہتے ہیں:“ «اللَّهُمَّ كَمَا وَصَلَهُ فِيكَ فَصِلْهُ» ”(اے اللہ! جس طرح اس نے تیری رضا کی خاطر (اپنے بھائی سے) صلہ رحمی اور تعلق جوڑا، تو بھی اس سے اپنا تعلق جوڑ لے۔)“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء خراسانی سے ان کے بیٹے عثمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عثمان سے ابن علاثہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“