المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8319
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ حَنَشٍ الْكِنَانِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، ضَحُّوا وَاحْتَسِبُوا بِدِمَائِهَا ، فَإِنَّ الدَّمَ وَإِنْ وَقَعَ فِي الْأَرْضِ ، فَإِنَّهُ يَقَعُ فِي حِرْزِ اللهِ جَلَّ وَعَزَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي غَنِيَّةَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! قربانی کرو اور اس کے خون پر اللہ سے ثواب کی امید رکھو، کیونکہ خون اگرچہ زمین پر گرتا ہے لیکن وہ اللہ جل و عز کی حفاظت و پناہ میں جا پڑتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی غنیہ رحمہ اللہ سے صرف ابن علاثہ نے روایت کیا ہے، اور اس میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“