المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، نَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ عُقْبَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَلْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الطُّهُورِ قَالَ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُمَضْمِضُ فَاهُ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِلِسَانِهِ ذَلِكَ الْيَوْمَ ، وَلَا يَغْسِلُ يَدَيْهِ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ ، وَلَا يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ إِلَّا كَانَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا السَّمْتِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے طہارت کے بارے میں پوچھا“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی کلی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے وہ تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے جو اس دن اس کی زبان سے سرزد ہوئے ہوں، اور جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے وہ تمام گناہ بخش دیتا ہے جو اس دن اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہوں، اور جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو (گناہوں سے یوں پاک ہو جاتا ہے) گویا وہ اس دن کی طرح ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے سمتی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے روایت کرنے میں ان کا بیٹا منفرد ہے، اور ابو لبابہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“