المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8313
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، نَا سَلْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْحَيَاءُ وَالْإِيمَانُ فِي قَرْنٍ ، فَإِذَا سُلِبَ أَحَدُهُمَا اتَّبَعَهُ الْآخَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا سَلْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : السَّمْتِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حیا اور ایمان ایک ہی رسی میں بندھے ہوئے ہیں، پھر جب ان میں سے ایک چھین لیا جائے تو دوسرا بھی اس کے پیچھے چلا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ سے سلم بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے روایت کرنے میں سمتی منفرد ہے۔“