المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8297
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، نَا أَبِي ، نَا إِدْرِيسُ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ فَسَهَا ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِدْرِيسَ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی تو آپ ﷺ سے بھول ہو گئی، چنانچہ آپ ﷺ نے سہو کے دو سجدے کیے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ادریس رحمہ اللہ سے یوسف بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“