المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8291
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ فُرَاتِ بْنِ أَحْنَفَ ، عَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ نَافِعٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ النَّبِيذِ ، فَقَالَتْ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَنْتَمِ ، وَالدُّبَّاءِ ، وَالنَّقِيرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتِ بْنِ أَحْنَفَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ نبیذ کا کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے حنتم، دباء اور نقیر (کے برتنوں میں نبیذ بنانے) سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فرات بن احنف سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“