المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8290
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا نَهَارُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ ، ثَنَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، [ عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ رَجُلًا ثَائِرَ الرَّأْسِ ، فَقَالَ : لِمَ يُشَوِّهُ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ ؟ وَأَشَارَ بِيَدِهِ ، أَيْ : خُذْ مِنْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، إِلَّا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَلَا عَنْ شِبْلٍ إِلَّا مَسْعَدَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ نَهَارُ بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے تو فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے آپ کو کیوں بدنما بناتا ہے؟“ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا، یعنی ان بالوں میں سے کچھ کاٹ لو۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار سے شبل بن عباد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شبل سے مسعدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کے روایت کرنے میں نہار بن عثمان منفرد ہیں۔“