❮
❯
حدیث نمبر: 827
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ :
كُنْتُ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، إِذْ جَاءَ ابْنُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : I " مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ أَخِي ، إِلَيَّ هَا هُنَا ، فَأَقْعَدَهُ مَعَهُ ، ثُمَّ قَالَ : I " أَمَا وَاللهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا وَأَبُوكَ مِمَّنْ قَالَ اللهُ : وَنَـزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ ... I " الْآيَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ .
ترجمہ

حارث اعور ہمدانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ اتنے میں سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! تمہیں خوش آمدید، یہاں میرے پاس آؤ۔“ پھر انہیں اپنے ساتھ بٹھایا اور فرمایا: ”آگاہ رہو! اللہ کی قسم، میں یقیناً یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اور تمہارے والد ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو کینہ (اور رنجش) ہو گی ہم اسے نکال دیں گے...“ «الآیۃ»۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نعیم بن ابی ہند رحمہ اللہ سے صرف جابر بن یزید بن رفاعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 827
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف الحارث
تخریج حدیث «قال الهيثمي: الحارث ضعفه الجمهور وقد وثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 149»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3368، 4589، 5658، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16813، 16812، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3982، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38950، 38976، والطبراني فى «الكبير» برقم: 111»