المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8265
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ يَحْيَى الْقُرْقُسَانِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى قَوْمٍ يُقَاتِلُهُمْ ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهِ رَجُلًا ، فَقَالَ : لَا تَدْعُهُ مِنْ خَلْفِهِ ، وَقُلْ لَهُ : لَا تُقَاتِلْهُمْ حَتَّى تَدْعُوَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو ایک قوم کی طرف ان سے جنگ کرنے کے لیے بھیجا، پھر ان کے پیچھے ایک آدمی کو بھیجا اور فرمایا: ”اسے پیچھے سے آواز نہ دینا (بلکہ سامنے آ کر مخاطب کرنا) اور اس سے کہنا: ”ان سے اس وقت تک جنگ نہ کرنا جب تک انہیں (اسلام کی) دعوت نہ دے لو۔“““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے عمر بن ذر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سفیان بن عیینہ اس میں منفرد ہیں۔“