المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، أَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الرُّحَيْلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ : وَضَعْتُ ، أَوْ وُضِعَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُسْلُهُ : فَصَبَّ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا ، ثُمَّ أَفَاضَ بِيَمِينِهِ عَلَى فَرْجِهِ ، فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ وَمَا أَصَابَهُ حَتَّى أَنْقَاهُ ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ عَلَى التُّرَابِ ، ثُمَّ غَسَلَهَا حَتَّى أَنْقَاهَا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ ، وَاسْتَنْشَقَ ، وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ وَعَلَى جَسَدِهِ ، وَتَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ ، فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا الرُّحَيْلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الرُّحَيْلِ إِلَّا شُجَاعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ .
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے غسل کے لیے پانی رکھا، یا (فرمایا) آپ ﷺ کے لیے غسل کا پانی رکھا گیا، تو آپ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا یہاں تک کہ دونوں ہاتھوں کو خوب صاف کر لیا، پھر دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا اور اسے بائیں ہاتھ سے دھویا، نیز جو کچھ (گندگی) لگی تھی اسے بھی دھو کر صاف کر دیا، پھر اپنا ہاتھ دیوار پر مٹی کے ساتھ رگڑا اور اسے خوب دھو کر صاف کیا، پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر اپنے سر اور پورے جسم پر پانی بہایا، اور اپنی جگہ سے ہٹ کر دونوں پاؤں دھوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلمہ بن کہیل سے رحیل بن معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور رحیل سے شجاع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کا بیٹا (ولید) منفرد ہے۔“