المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي هِشَامٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلَنَّ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَجْلِسْ عَلَى مَائِدَةٍ يُدَارُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ I " أَوْ قَالَ : I " يُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ I " .
يُقَالُ : هَذَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ . وَاللهُ أَعْلَمُ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ ، إِلَّا مُعَاذٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ I " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ حمام میں تہبند کے بغیر داخل نہ ہو، اور جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنی بیوی کو حمام میں ہرگز نہ لے جائے، اور جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب کا دور چلایا جاتا ہو“ یا فرمایا: ”جس پر شراب پی جاتی ہو۔“
کہا جاتا ہے کہ یہ (راوی) عطاء بن سائب ہیں، واللہ اعلم۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے معاذ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسحاق منفرد ہیں۔“