المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ يَزِيدُ : أُرَاهُ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ : اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ ، وَمِلْءَ الْأَرْضِ ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ بَعْدُ ، لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ قَيْسٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ، وَمِلْءَ الْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ بَعْدُ» ”اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، آسمانوں کے بھر جانے کے برابر، زمین کے بھر جانے کے برابر، اور اس کے بعد جس چیز کے بھر جانے کے برابر تو چاہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم سے ابو عامر عقدی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام بن حسان کی قیس سے روایت کردہ حدیث ہی مشہور ہے۔“ (یزید رحمہ اللہ نے کہا: ”میرا گمان ہے کہ یہ عطاء سے مروی ہے۔“)