المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8202
وَبِهِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ : اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْأَوْزَاعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب بارش دیکھتے تو یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا» ”اے اللہ! خوب برسنے والی، خوشگوار (اور نفع بخش) بارش عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے اوزاعی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اوزاعی سے روایت کرنے میں عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“