المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8186
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، نَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ : قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أُخْبِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ ، فَجَاءَ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُخْبِرَنَا بِهَا ، فَسَمِعَ لَغَطًا فِي الْمَسْجِدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا قُرَّانُ .
ترجمہ
امام اعمش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کو شبِ قدر کی خبر دی گئی، چنانچہ آپ ﷺ ہمیں اس کی خبر دینے کے ارادے سے (گھر سے) تشریف لائے تو مسجد میں شور و غل سنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے قرّان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“