المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8185
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ الْعَبْدِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاكِعٌ فَرَكَعَ ، ثُمَّ مَشَى حَتَّى لَحِقَ بِالصَّفِّ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : زَادَكَ اللهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَنْبَسَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْعَبَّاسُ النَّرْسِيُّ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( الغنوي )ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو نبی کریم ﷺ رکوع میں تھے، چنانچہ انہوں نے (صف تک پہنچنے سے پہلے ہی) رکوع کر لیا، پھر چلتے ہوئے صف سے جا ملے۔ تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اللہ تمہاری حرص (نیکی کے شوق) کو اور بڑھائے، لیکن آئندہ ایسا نہ کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عنبسہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں عباس نرسی منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست لفظ ”الغنوی“ ہے۔